گجر پور ہ کے محمود نے بیوی اور بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا
خاتون گھریلو ناچاقی پر اپنے بچوں کو لیکر روپوش ہو گئی تھی:پولیس تحقیقات
لاہور(کرائم رپورٹر)گجرپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو4 بچوں سمیت تلاش کر لیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ڈی ایس پی گجر پورہ سہیل کاظمی اور ایس ایچ اورمحمد ذکاکو شاباش دی پولیس کے مطابق گجر پورہ کے رہائشی محمد محمود نے اپنی بیوی اور 4بچوں کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھاابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون گھریلو ناچاقی پر اپنے بچوں کو لیکر روپوش ہو گئی پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خاتون اور بچوں کو تلاش کیا بچوں و خاتون کو باحفاظت تلاش کیا گیا مزید قانونی کارروائی کیلئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کے مطابق قابل اور محنتی پولیس ملازمین محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔لاہور پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔