ٹو بہ ٹیک سنگھ ، رجانہ (خصوصی رپورٹ )نجی ادارے سرور فا ئونڈیشن ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں،ہسپتال ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں کامیاب ڈیلیوری کروائی گئی، زچہ اور چاروں نومولود مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور انہیں ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات اور خصوصی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے،چار بچوں کی پیدائش کی خبر سنتے ہی اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے ہسپتال پہنچ کر والدین کو مبارکباد دی۔