رکشہ پر چارپائی گرکر موٹرسائیکل سوارمحمدہارون کے سر پرجالگی تھی
بحق ہونے کے خبر گھر پہنچی تو ہر طر ف کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار تھی
تلونڈی بھنڈراں(خصوصی رپورٹ) بیرون ملک پلٹ نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ، محمد ہارون جو اپنے گاوں ہیبت پور سے موٹر سائیکل پرسوار ہوکر پسرور جارہا تھا کہ رکشے پر لدی ہوئی چار پائی گر کر اس کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، بتایا جارہا ہے کہ محمدہارون جو بیر ون ملک ملائیشیا سے ایک ماہ کی چھٹی کے لیے اپنے گاوں ہیبت پور آیاہواتھا۔ جب اچانک محمد ہارون کے جاں بحق ہونے کے خبر اس کے گھر پہنچی تو ہر طر ف کہرام مچ گیا اور کوئی آنکھ ایسی نہ تھی جو اشک بار نہ ہوئی ہو۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم محمد ہارون کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ہیبت پور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، کاروباری شخصیات سمیت صحافیوں برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔