پاکپتن (خصوصی رپورٹ)جھگیاں کندن لعل کا رہائشی نوجوان ڈرائیور ساجد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا،وہ اپنے منی ٹرک میں لاہور سے مال لوڈ کر کے پاکپتن آ رہا تھا کہ قصور روڈ پر راجو وال کے قریب ٹرالر سے تصادم کے باعث شدید زخمی ہو گیا اسے لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔