لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نے لاہور بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر سٹاپ اینڈ سرچ، سرچ اینڈ سویپ اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران شہر بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 812 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت ایک لاکھ 74 ہزار 243 افراد کو چیک کیا گیا۔کارروائیوں میں اپنی شناخت چھپانے والے 68 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 12 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ 55 مطلوب ملزموں کو گرفتار کیاگیا۔