چکن بھی پہنچ سے دور ،750 روپے کلو تک فروخت

پرچون میں زندہ برائلر 411 روپے کلو رہی ،انڈے 304 روپے درجن
لاہور (کرائم رپورٹر)برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ہوگیا،گوشت کی قیمت متعین نہ ہوسکی جبکہ زندہ برائلر کے دام غیر مستحکم ہیں۔مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں 750روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے فارم گیٹ ریٹ زندہ 383 روپے کلو مقرر کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے ہول سیل زندہ برائلر 397 روپے کلو مقرر کیا گیا، پرچون بازار میں زندہ برائلر 411 روپے کلو میں فروخت کیا گیا۔ فارمز کی جانب سے زندہ کا سپلائی ریٹ 440 روپے وصول کیا جانے لگا، مارکیٹ میں زندہ برائلر گوشت 640 روپے کلو تک فرو خت ہوا۔ انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی کم ہونے سے قیمت 304روپے درجن ہوگئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار روپے کی ہو گئی۔