زندہ برائلر کے نرخ بھی 3 روپے کم ہو گئے ، انڈوں کا ریٹ برقرار
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔مرغی کا گوشت چار روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت 591 روپے کلو رہی۔ زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی 3 روپے کم ہو گئے ۔ زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 394 اور پرچون 408 روپے کلو مقرر کیا گیا ، انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، 239 روپے کی سطح پر برقرارہے۔