چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی

 لاہور(آئی این پی) ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران مرغی کے گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور حکومتی ادارے قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔تاہم جمعرات کو نئی سپلائی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار سے کم ہو کر 9 سو 35 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے۔