لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں 15سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم اختر گھر کے اندر اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران لڑکی کی والدہ گھر آ گئی، متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر تھانہ ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔