ناہید نے طاہر سے دوسری شادی کی،اپنی 17سالہ بیٹی بھی ساتھ رکھ لی
ملزم نے (ش)کو قتل کے بعد طبعی موت قرار دے کر دفنا دیا،مقدمہ درج
ٹو بہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹ )سوتیلی بیٹی سے زنا بالجبر کے نتیجہ میں حاملہ ہو نے پر ملزم نے لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا اور طبعی موت کا ڈھونگ رچا کر تدفیق کر دی ، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کامقد مہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رجانہ پولیس کو اطلاع موصول ہو ئی کہ چک نمبر338گ ب کے رہائشی طاہر محمود نے مسم آ ناہید اختر سے دوسری شادی کر رکھی تھی اوراس کے سابق خاوند سے اس کی 17سالہ بیٹی مسم آ (ش )بھی والدہ کے ساتھ ہی طاہر محمود کے گھررہائش پذیر تھی ،جہاں مبینہ طور پر طاہر محمود اپنی سو تیلی بیٹی مسم آ (ش )کے ساتھ زنا بالجبر کرتا رہا ، جس سے لڑکی حاملہ ہو گئی تو ملزم نے اپنا جرم چھپانے کیلئے 28مار چ 2025کومبینہ طور پر سو تیلی بیٹی کو زہر دے کر قتل کر دیا اور طبعی موت کا واویلا کر کے اسی دن نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعدمذکورہ گا ئوں کے قبرستان میں مقتولہ کی تدفیق کر دی۔بعدازاں معززین علاقہ کی تصدیق کے بعدرجانہ پولیس نے اے ایس آئی محمد ناصر کی مدعیت میں ملزم طاہر محمود کے خلاف قتل کے الزام مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔