سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق عاصمہ نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی کریم سٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ عبداللہ جنسی زیادتی کرتا تھاملزم عبداللہ سوتیلی بیٹی کو ڈراتا اگر اپنی ماں کو بتاو گی تو جان سے مار دوں گاملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم عبداللہ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا مزید تحقیقات جاری ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،