لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم محمد شاکر کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم محمد شاکر نے متاثرہ لڑکی کو دم کروانے کے بہانے گرینڈ آرچرڈ ون ہوٹل کے ایک کمرے میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے سے متعلق کسی کو آگاہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔