پاکپتن:سوتیلی بیٹی کیساتھ زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

ملزم بشارت کو 5 لاکھ جرمانہ،2لاکھ متاثرہ بچی کی والدہ کو بھی دینے کا حکم 
پاکپتن ، عارفوالا(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی نے سوتیلی بیٹی کیساتھ زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے ملزم بشارت علی سکنہ محلہ مشتاق نگر کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں 6 ماہ مزید سزا بھگتنا ہو گی۔ عدالت کی جانب سے عدالتی فیصلہ میں ملزم کو 2 لاکھ روپے بچی کی والدہ کو دینے کا حکم بھی سنایا گیا۔ افسوسناک واقعہ میں سوتیلے باپ نے بیٹی کیساتھ زیادتی کی تھی جسکا مقدمہ 9 اپریل 2025 کو تھانہ سٹی میں درج ہوا تھا۔