محسن نقوی کی مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری اور خصوصی دعا

محسن نقوی کی مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری اور خصوصی دعا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، نوافل ادا کیے اور پاکستان سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

مشہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے ان کا خیر مقدم کیا اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری کے دوران محسن نقوی نے مختلف حصے دیکھے اور زائرین کے لیے موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان اور ایران زائرین کی سہولتوں کے لیے مشترکہ طور پر مزید اقدامات کریں گے تاکہ زیارت کے سفر کو مزید آسان، محفوظ اور روحانی طور پر مؤثر بنایا جا سکے۔