صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؓ پر حاضری دی۔
اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔صدر زرداری نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی اور نوافل ادا کیے اور حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔حاضری کے دوران صدر زرداری نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات کی اور حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کے لیے رہنما قرار دیا۔