محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹینننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، تعزیت اور درجات کی بلندئی کے لیے دعا کی درخواست

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹینننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، تعزیت اور درجات کی بلندئی کے لیے دعا کی درخواست

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر جا کر ان کی والدہ اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ دونوں وزراء نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔محسن نقوی نے شہید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: "آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔"طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، اور قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کو شہادت کی بڑی سعادت نصیب ہوئی اور انہوں نے ملک کا پرچم بلند کیا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کے دونوں پوتے بھی وطن کی خدمت کے لیے پاک فوج میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے۔