پاکستانی ٹی وی کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کردیا ہے۔
صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں بتایا کہ وہ کورونا میں مبتلا تھیں، لیکن اس خبر کو سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کیا کیونکہ اس سے غلط اور سنسنی خیز افواہیں پھیل سکتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا آکسیجن لیول بہت کم ہو گیا تھا اور وہ شدید جسمانی کمزوری کا شکار تھیں، تاہم ان کے بیٹوں کی موجودگی اور جذباتی سپورٹ نے انہیں ہمت دی اور زندگی کی طرف واپس لایا۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ان کے ساتھ ہی کمرے میں سوتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اکیلا نہیں چھوڑا، یہی محبت اور ساتھ ان کی صحت یابی کا سبب بنا۔صبا فیصل نے کورونا کے دنوں کو اپنی اصل طاقت کا احساس قرار دیا اور بتایا کہ وہ اسی دوران اپنی طاقت کو پہچان سکیں۔