شادی کے بعد خوف تھا کہ نئے رشتے پرانے تعلقات کو متاثر نہ کریں:صبا فیصل

شادی کے بعد خوف تھا کہ نئے رشتے پرانے تعلقات کو متاثر نہ کریں:صبا فیصل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کامیاب اور خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے اہم نصیحت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ازدواجی زندگی سے متعلق اپنے تجربات اور مشورے بیان کیے۔صبا فیصل نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کی شادی ان کے ماموں کے بیٹے سے ہوئی، اور شروع میں یہ خدشہ تھا کہ کہیں اس نئے رشتے کی وجہ سے ان کے والدہ اور ماموں کے درمیان تعلق متاثر نہ ہو جائے۔ تاہم ان کے مطابق، شادی کے بعد یہ تعلق مزید مضبوط ہوا اور وقت کے ساتھ وہ ایک دوسرے کے اور قریب آئے۔اداکارہ نے کہا کہ نئے رشتے بناتے وقت یہی مقصد ہونا چاہیے کہ پرانے رشتے متاثر نہ ہوں بلکہ خاندان میں محبت اور قربت بڑھائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہن بھائیوں کا رشتہ قیمتی ہوتا ہے اور نئے رشتوں کا اس میں اضافہ کرنا چاہیے۔صبا فیصل کی اس نصیحت پر عوامی سطح پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بعض خواتین صارفین نے مشترکہ خاندانی نظام میں شادی کے اپنے تجربات شیئر کیے، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ صبا فیصل کو اپنے ذاتی تجربات کے ساتھ ساتھ آج کے دور کے حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔