وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب جدید سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ماڈل کیٹل مارکیٹ کی خصوصیات:
یہ مارکیٹ 74 ایکڑ رقبے پر قائم کی گئی ہے اور اس میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیڑھ لاکھ چھوٹے جانور رکھنے کی گنجائش ہے۔جانوروں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں، جن میں پہلی بار پنکھے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ جانوروں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔مارکیٹ میں وبائی امراض سے جانوروں کی حفاظت کے لیے قرنطینہ سینٹر بھی موجود ہے۔بیوپاریوں کے لیے 20 بڑے رہائشی کمرے بھی بنائے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق قیام کر سکیں۔مارکیٹ کے اندر مسجد، واش رومز، وٹرنری کلینک، ٹک شاپ، بینک اور اے ٹی ایم کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔جانوروں کی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے لوڈنگ اور ان لوڈنگ بے، اور ٹرک سینٹر بھی موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا:
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ میں شاندار کارکردگی پر عملے کو شیلڈز دیے اور اسے پنجاب کے مویشیوں کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔یہ ماڈل کیٹل مارکیٹ ملک بھر کے تاجروں اور کسانوں کے لیے ایک جدید اور سہولت بخش مرکز ثابت ہو گی، جہاں جانوروں کی خرید و فروخت اور دیگر خدمات آسان اور معیاری انداز میں فراہم کی جائیں گی۔