ویب ڈیسک:سورج کل یعنی 28 مئی کو بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا، جس کے دوران قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے بالکل عین اوپر ہوگا۔اس وقت دنیا بھر میں سایوں کا رخ بیت اللہ کے بالکل مخالف سمت ہوگا، جس سے سایے پر نشان لگا کر قبلہ کی سمت آسانی سے معلوم کی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ سورج دوبارہ 16 جولائی کو بھی بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا، جس موقع پر بھی قبلہ کی درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔