غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری، 81 فلسطینی شہید
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں غزہ کی پٹی میں 81 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں سے 51 افراد صرف غزہ شہر میں جاں بحق ہوئے۔واشنگٹن میں تعینات الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے امریکی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے، تاہم اسرائیلی حملے جاری رہنے سے معاہدے کی سنگینی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اب تک 53,977 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے۔
مزید برآں 61,700 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں دوائیوں اور طبی سامان کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ سے عام شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انسانی ہمدردی کے بحران کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔