فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 31 فلسطینی شہید اور 73 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے مزید اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں تباہ شدہ عمارتوں سے 15 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، 18 مارچ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 2,780 فلسطینی شہید اور 7,680 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 52,908 فلسطینی شہید اور 119,721 زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 14,000 سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔یہ مسلسل حملے اور انسانی بحران عالمی برادری کی جانب سے فوری انسانی امداد اور جنگ بندی کے مطالبات کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔