ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے یحییٰ صدیقی کے ساتھ اپنی ایک تصویر کے ساتھ محبت بھرا شعر بھی لکھا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کے دنیا سے رخصت ہونے کا غم اور ان سے گہری محبت کا اظہار کیا، جس نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا اور ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی بھرپور بھرمار ہوگئی۔خیال رہے کہ یحییٰ صدیقی گزشتہ سال کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے تھے، وہ تقریباً پانچ سال تک اس بیماری سے لڑتے رہے۔ شگفتہ اعجاز نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی اور دونوں کے پہلے ازدواجی تعلقات سے دو دو بچے ہیں۔اداکارہ کی اس یادگار پوسٹ نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرا اثر چھوڑا ہے اور ان کے جذباتی لمحات کو شیئر کرنے کی وجہ سے ان کی دلجوئی کی گئی ہے۔