اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے

 اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔

 انہوں نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی اور مرحوم کے لیے دعا کی درخواست کی۔گزشتہ سال، اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کینسر کے سبب انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے چند ماہ کے لیے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی۔شگفتہ اعجاز کے اچانک بھائی کے انتقال پر اداکار جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی، صائمہ قریشی اور دیگر فنکاروں سمیت متعدد مداحوں نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔