اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں کمی کا راز بتاتے ہوئے خاموشی توڑ دی

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں کمی کا راز بتاتے ہوئے خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ دنوں میں گردش کرنے والی ان افواہوں کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ذیابیطس کی دوا اوزمپک استعمال کی ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ یہ تمام باتیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اور انہوں نے نہ کبھی یہ دوا استعمال کی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی عمل کیا ہے۔اپنے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے کہا کہ اسلام ہمیں غلط فہمیاں پھیلانے اور بے بنیاد افواہوں سے روکتا ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگ میرے بارے میں فرضی کہانیاں بنا کر انہیں حقیقت سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کبھی بھی اوزمپک استعمال نہیں کی، اور جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں، ان کے خلاف جلد قانونی کارروائی کروں گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں دوسروں کی زندگی میں دخل اندازی کروں یا ان کے متعلق غلط معلومات پھیلاؤں۔

 انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آج کل یہ فیشن بن گیا ہے کہ لوگوں کو دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اور ان کے بارے میں سوالات اٹھانا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دین میں بھی منع ہے اور ایسا کرنا اخلاقی طور پر بھی غلط ہے۔اس کے علاوہ، شگفتہ اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور تصاویر کے غلط استعمال پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کا عمل بہت مشکل اور محنت طلب تھا، جس کے دوران انہوں نے اپنی اور اپنی کم عمر بیٹیوں کی زندگی بھی مشکل حالات میں گزاری۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام افواہیں ان کی محنت اور صبر کا نتیجہ نہیں، اور وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو ان کے بارے میں جھوٹی اور من گھڑت معلومات پھیلا رہے ہیں۔