ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے "انتخابی مہم کا تھیٹر" قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مودی کے بیانات کو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ خطرناک رجحان قرار دیا، خاص طور پر ایک جوہری ریاست کے سربراہ کی جانب سے۔
دفتر خارجہ کا مؤقف:
مودی کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو تمام ریاستوں کو تنازعات کے پرامن حل کا پابند بناتا ہے۔بھارتی قیادت اپنے انتخابی مقاصد کے لیے جنگی بیانیے کو ہوا دے رہی ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے ایسے بیانات مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
پاکستان کا مؤقف:
پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کے عالمی اقدامات میں شراکت دار ہے۔پاکستان خودمختاری، مساوی سلامتی اور پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، لیکن کسی بھی خطرے کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
بھارت کے لیے پیغام:
اگر بھارت کو انتہا پسندی پر تشویش ہے، تو اُسے اپنے اندر ہندوتوا نظریے اور اقلیت دشمن پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے۔جنگی جنون اور نفرت انگیزی سے بھارت نہ صرف اپنی جمہوری شناخت کھو رہا ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے امن کو بھی داؤ پر لگا رہا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور خطے میں بڑھتے خطرات کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔