لاہور پولیس کے 2 ہزار سے زائد سرچ آپریشنز، ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

لاہور پولیس کے 2 ہزار سے زائد سرچ آپریشنز، ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

لاہور پولیس نے رواں سال شہر بھر میں 2 ہزار سے زائد سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد گھروں کی تلاشی لی، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 39 مشتبہ افراد اور 232 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 187، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 93، منشیات فروشی پر 72 اور شراب نوشی پر 41 مقدمات بھی درج کیے گئے۔دوسری جانب جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، نمازِ جمعہ کے اجتماعات اور دیگر حساس مقامات پر مؤثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، جبکہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیں۔