کوئٹہ (آئی این پی )محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بارکھان میں ایک کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے )کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے