ساہیوال، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

ساہیوال(آئی این پی )ساہیوال  میں  سی ٹی دی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا گرفتار دہشت گرد کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے، جو 16 ایس پی چوک میں بڑی مقدار میں بارودی مواد کے ساتھ موجود تھا۔دہشت گرد کے قبضہ سے 2 کلو گرام بارودی مواد، 3 آئی ای ڈی بیٹریز، پرائما کارڈز اور فیوز سرکٹ برآمد کرلئے  گئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر برآمد شدہ بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد شہر میں تخریبی کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔