گرفتار دہشت گردوں کو سرحد پار سے تربیت دی جا رہی تھی: وزیر داخلہ آزاد کشمیر
مظفر آباد (آئی این پی )آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل وقار نور نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کرنل وقار نور نے آئی جی پولیس آزادکشمیر کے ہمراہ مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کوگرفتار کیا ہے ان دہشت گردوں کو سرحد پار سے تربیت دی جا رہی تھی۔ وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔