پی آئی اے نجکاری کی منظوری خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا:اسحاق ڈار
حکومت چاہتی ہے پی آئی اے کی مکمل صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں، اس کی نجکاری کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی منتقل ہوگا:نائب وزیراعظم
اسلام آباد(آئی این پی) پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ منظور ہو گیا، 51 سے 100 فی صد شیئرز فروخت ہوں گے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔منصوبے کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100 فی صد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا قومی ایئرلائن کی نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔انھوں نے نجکاری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا حکومت چاہتی ہے پی آئی اے کی مکمل صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں، اس کی نجکاری کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے، نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی منتقل ہوگا