کراچی(آئی این پی )کراچی کے مصروف ترین علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیکنو سٹی کی عمارت کی بارہویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے 2 فائر ٹینڈرز، 2 اسنارکل اور ایک واٹر بازر استعمال کیا گیا۔ شدید کوششوں کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا