لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقے وسن پورہ میں چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فنی خرابی کے باعث لگنے والی اس آگ سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔