کوئٹہ(آئی ا ین پی)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ خضدار سے متعلق مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی، اراکین نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارت کے آلہ کار ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں سانحہ خضدار کے خلاف مذمتی قرارداد رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے پیش کی، قرارداد کا متن تھا کہ 21مئی کو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعے میں 8 نہتے اور معصوم طلبا سمیت کئی بے گناہ لوگ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے، ایوان مورخہ 21 مئی 2025 کو آرمی پبلک اسکول خضدار کے بس پر افسوسناک ، بزدلانہ، انسانیت سوز اور خودکش سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے