سینیٹ اجلاس:بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورحکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کرداروں کا تعین اور امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔قرارداد وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران بلوچستان میں ہونی والی دہشت گردی کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرار داد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارد پیش کی قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے قرارداد کے مطابق حکومت دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کرداروں کا تعین کرے۔ قرارداد میں بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا