بلوچستان میں 9 شہریوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور(سپیشلرپورٹر ) بلوچستان میں پنجاب کے 9 شہریوں کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی  ۔قرارداد مسلم لیگ  ن کی  رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں 9 بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب کے 9 افراد کو قتل کیا، بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت ہے۔