ایوان خضدار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتا ہے
لاہور (سپیشل رپورٹر) خضدار میں پیش آنے والے سانحے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ خضدار پر ایوان میں وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ایوان خضدار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتا ہے۔قرارداد میں لکھا گیا کہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کی شکست کے آثار آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ سانحہ خضدار پر میں وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب حکومت کی طرف سے مذمت کرتی ہوں، ہمارا ناکام دشمن اپنی پروکسی سے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن جب طیارے اڑنے کے قابل نہیں رہا تو معصوم بچوں پر حملے کرتا ہے