کویت نے 19 سال بعد ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی

کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا ء شروع کر دیا 
چودھری سالک حسین کی کوششوں سے دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے:فوکل پرسن مصطفی ملک

اسلام آباد (آن لائن )کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد طویل پابندی ختم کر دی ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفی ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے ،کویتی حکومت نے  پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔ویزوں کے اجراء سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے،یہ پاکستان اور کویت کے مابین تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کا سہرا کویتی حکومت اور یماری وزارت کو جاتا ہے۔پاکستانی ینر مندوں کو کویت میں روزگار ملنے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو گا۔کویتی دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے اور ایک کویتی دینار 914  روپے کے برابر ہے۔نئی پالیسی کے تحت پاکستانی  فیملی وزٹ ویزہ،بزنس ویزہ،  ٹورسٹ ویزہ، ورک ویزہ حاصل کر سکیں،انہوں نے کہا کہ یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور درخواست پر کارروائی کا وقت ایک منٹ سے لے کر 24 گھنٹے تک ہو سکتا ہے،کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بحالی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف ایک نئی امید ہے بلکہ ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے۔