پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، جس کے علاج کے لیے انہوں نے اپنے آبائی ملک نیوزی لینڈ جانے کے بجائے لاہور میں ہی طبی سہولت حاصل کرنے کو ترجیح دی۔ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کامیاب رہی ہے اور انہیں صحت یابی کے لیے دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد مائیک ہیسن واپس نیوزی لینڈ روانہ ہو جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور منیجر ذمہ داریاں نبھانے والے نوید اکرم چیمہ کی بھی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہے اور آج ان کی انجیوگرافی کی جائے گی۔طبی ماہرین نوید اکرم چیمہ کے مزید ٹیسٹوں کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے حتمی رائے دیں گے۔