پاکستان کی سنسنی خیز جیت، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود

پاکستان کی سنسنی خیز جیت، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق مائیک ہیسن کے والد کرکٹ کے بڑے شوقین ہیں اور چند روز قبل ہی نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے کو براہِ راست دیکھا اور قومی ٹیم کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔

مائیک ہیسن نے والد کے ساتھ تصویر شیئر کردی
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اس موقع کو اپنے لیے خاص قرار دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور ایک خاص جیت کے موقع پر ان کے والد بھی میدان میں شائقین کے درمیان موجود تھے۔مائیک ہیسن کی جانب سے والد کی موجودگی کا ذکر کیے جانے پر اس یادگار کرکٹ مقابلے کے ساتھ ان کے لیے جڑی ذاتی خوشی بھی سامنے آئی۔