ڈھاکا: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو اہم مشورے دیتے ہوئے مستقبل کی بہتری پر زور دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں مائیک ہیسن نے کہا کہ:"پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹس کے لیے مستقل مزاجی اور واضح حکمت عملی ضروری ہے۔"
پاکستان کی عالمی درجہ بندی پر تشویش
ہیڈ کوچ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت دنیا میں 8ویں نمبر پر ہے، اور اس درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ کے ایک واضح اور یکساں انداز کو اپنانا ہوگا۔
ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ:"سیریز کے آخری میچ تک ٹیم نے اپنی غلطیوں سے سیکھنا شروع کر دیا تھا۔""نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، جبکہ کوچز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) اور ٹیم کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی فنی مہارت میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا۔"
فیلڈنگ اور کارکردگی میں بہتری
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری نظر آئی ہے اور اب ٹیم انٹرنیشنل معیار کے قریب دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے میرپور اسٹیڈیم کی مشکل وکٹ کے بارے میں کہا:
"ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے میرپور کم اسکور والا وینیو ہے، لیکن وہاں کی پچ سے کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سبق رہا۔"