کاہنہ: ایک ہولناک حادثے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں، اور پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔