پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ٹریلر نے رکشے کو تیز رفتاری سے ٹکر مار دی۔
حادثہ کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک 12 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئیں، جبکہ سات دیگر طالبات زخمی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والی طالبہ کی لاش اور زخمی طالبات کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ طالبات اسکول سے واپس گھر جا رہی تھیں کہ اس حادثے کا شکار ہو گئیں۔پولیس کے مطابق، واقعہ کے بعد ٹریلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس تفتیشی عمل جاری رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔