شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں اور صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے اور گھریلو بجٹ پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی اور آئل کی بڑھتی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔