200 سے زائد سرکاری کالجز مستقل پرنسپل سے محروم

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے 200 سے زائد سرکاری کالجز مستقل پرنسپل سے محروم ہیں ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ایچ ای ڈی نے موزوں امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیئے،پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل کئی بار مؤخر ہوا، سیلابی پانی کی صورتحال اور مختلف اعتراضات کے باعث انٹرویو روک دیے گئے۔سینکڑوں کالجز لمبے عرصے سے مستقل پرنسپلز سے محروم ہیں۔ایچ ای ڈی نے 6 ماہ قبل پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل شروع کیا تھا۔سینکڑوں امیدواروں نے پرنسپل کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔