لاہور(خبر نگار)سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا۔150 کے قریب خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے محکمہ ہائیرایجوکیشن نے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی۔درخواستوں کی وصولی ای پورٹل کے ذریعے کی جا رہی ہے،درخواستوں کی وصولی 28 مارچ تک جاری رہے گی۔28مارچ رات 12 بجے ای پورٹل بند کر دیا جائے گا۔متعلقہ کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں پر ایک عرصے سے عارضی افسران تعینات ہیں،ایچ ای ڈی نے مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر رکھا ہے ،پرنسپلز کی تعیناتیوں کاعمل صرف آن لائن ہی ہوگا،امیدوار درخواستیں اور ڈیٹا آن لائن جمع کرائیں گے۔