700 سرکاری کالج مستقل پرنسپلز سے محروم

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی پی آئی کالجز نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 700سے زائد سرکاری کالجوں میں سے مستقل پرنسپلز سے محروم 420 سرکاری کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کے لیے موزوں امیدواروں کی فہرستیں تیار کر کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو ارسال کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری ایچ ای سی نے فہرستوں میں شامل امیدواروں سے انٹرویوز کے لیے امیدواروں کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے جن سے 29 دسمبر سے 4 جنوری تک تین مراحل میں انٹرویوز کیے جائیں گے۔