پروفیسر اینستھیزیا کی 4 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پروفیسر  اینستھیزیا کی چار اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے سکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افصال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پروفیسر اینستھیزیا کی چار اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے کامیاب امیدواروں میں فائقہ قربان، رضا فرخ، محمد عثمان محسن، سلمان عطر قریشی شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں، کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہے، کامیاب امیدواروں کی سفارشات جلد پنجاب حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔