ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں اکا ئونٹس آفیسر کی 1اسامی کیلئے 5 امیدوارکامیاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ (کروپ رپورٹنگ سروس)اور محکمہ انہار پنجاب (ساہیوال ڈویڑن) میں مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں اکا ئونٹس آفیسر کی ایک اسامی کے لیے پانچ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئیایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی تین اسامیوں کے لیے 15 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بایو میڈیکل انجینئر کی 17 اسامیوں کے لیے 15 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں جنہیں انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ (کروپ رپورٹنگ سروس) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اسٹیٹ) کی 18 اسامیوں کے لیے 70 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے۔محکمہ انہار پنجاب (ساہیوال ڈویڑن) میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 49 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جن میں کامیاب امیدواروں کو صوبائی حکومت کو بھرتی کے لیے سفارش کر دی گئی ہے۔ 07 خواتین کی نشستیں موزوں امیدوار نہ ملنے پر اوپن میرٹ پر منتقل کی گئیں جبکہ 03 نشستیں (اقلیتی اور معذور کوٹہ) خالی رہ گئیں۔