لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں اسسٹنٹ کی 99 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور پنجاب پولیس کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جونیئر ٹریفک وارڈن راولپنڈی ڈویڑن کی 17 اسامیوں کیلئے کوئی امیدوار تحریری امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکا۔